وزیرتوانائی وپیٹرولیم عمر ایوب خان سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

وزیر توانائی اور پیٹرولیم عمر ایو ب خان سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور انرجی سیکٹر میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے پاور   عمر ایو ب   نے   جاپان کے سفیر  کونینوری متسودا کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں انرجی مارکیٹ اور ویلنگ سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ تعلقات اور خاص طور پر انرجی سیکٹر میںتعاون پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا ۔  عمر ایوب خان نے جاپان کے سفیر کو پاکستان کے انرجی سیکٹر سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی قابل تجدید توانائی کی پالیسی اب بننے کے قریب ہے جس میں مُلک میں اس سیکٹر میں انویسٹمنٹ کے مواقع بڑھیں گے۔ اسی طرح سرمایہ کاری کو بھی واضح اور بہت اچھا ریٹرن ملے گا۔ وفاقی وزیر نے جاپان کے سفیر کو گردشی قرضوں کی بڑھوتری کے کم کرنے اور بالکل ختم کرنے کے پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔کونینوری متسودا نے عمر ایوب خان کو سالوں بعد مُلک میں رمضان کے مقدس مہینے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے بجلی اور گیس چوری کے خلاف شروع کی گئی مہم پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جن کی بدولت مُلک کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ ریونیواور ریکوری کی جاچکی ہے۔جاپان کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم کو آگاہ کیا کہ جاپان کی مختلف  کمپنیاں بشمول مُسبوشی پاکستان کے انرجی سیکٹر میں مختلف  پراجیکٹ سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بہت  ساری جاپانی کمپنیاں پاکستان کے انرجی سیکٹر میں دلچسپی سے دیکھ رہی ہیںاویہاں سرمایہ کاری پلان کررہی ہیں۔جاپانی سفیر نے وفاقی وزیر کو  این ٹی ڈی سی   اور  جے آئی سی اے  کے درمیان مُلک کی ٹرانسمیشن ماسٹر پلان پر جاری کام کے بارے میں آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن