بجلی کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیپکو ، بجلی کی قومی ترسیلی کمپنی اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیر سے بجلی کے مجموعی پیداواری ، ترسیلی اور تقسیم کے نظام پر شدید گرمی میں مکمل لوڈ ڈال کر اسے آزمائش سے گزاریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی قومی ترسیلی کمپنی اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کا ہر ماہ اجلاس بلایا جائے گا تاکہ مختلف تکنیکی اور انتظامی امور کا جائزہ لے کر مسائل حل کئے جاسکیں۔
بجلی کی قومی ترسیلی کمپنی اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کا ہر ماہ اجلاس بلانےکافیصلہ
Jun 11, 2019 | 19:23