برسلز ( نمائندہ خصوصی ) کرونا وائرس کے دوران جس تندہی محنت اور جدت سے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے معاملات سدھارے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے وہ قابل تحسین اور حوصلہ افزاء ہے اور حکومت کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ۔پاکستان اور کشمیر کی کمیونٹی نے ہائی کمشنر نفیس زکریا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان بالخصوص وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ او ورسیز پاکستانی آپ کو اپنے قریب دیکھنا اور رکھنا چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ نفیس زکریا کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے جو آئندہ ماہ ریٹائر ہو کر گوشہ نشیں ہو جائیں گے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسی شخصیات جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے لیے لاجواب خدمات سرانجام دیتے ہوں انھیں قومی دھارے میں شامل کریں تاکہ دوسروں کی حوصلہ افزائی ہو۔