لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان میں منتقلی کے لئے خصوصی اقتصادی زونز ، خاص طور پر علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔