گوجرخان (نامہ نگار) جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں پیشہ ور بھکاریوں نے گوجرخان شہر اورگردونواح کے علاقوں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین کی ہے یہ پیشہ ور بھکاری خریداری کیلئے بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کرنے والوں کے پیچھے پڑجاتے ہیں اور لوگوں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کرتے ہیں بالخصوص خواتین کو ان پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان بھکاریوں کے کچھ گروہ جو خواتین پر مشتمل ہیں جیب تراشی اور خواتین کے پرس کاٹنے کی وار دا توںمیں بھی ملوث ہیں شہریوں نے مقامی انتظا میہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کیخلا ف کارروائی کی جائے اور بازاروںمیں پولیس گشت کو موثر بنایاجائے تاکہ یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کو اپنی وار دا توں کا نشانہ نہ بناسکیں اورخریداروں بالخصوص خواتین کو ذہنی اذیت سے نجات ملے۔
گوجرخان اوردیگرعلاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار
Jun 11, 2020