وفا قی وزیر موا صلا ت بذریعہ ڈاک پارسل کی غیرضروری تاخیر کا نو ٹس لیں

Jun 11, 2020

ڈاک ایڈیٹر

مکر می: مئی 2020کے پہلے ہفتے میں سو ئٹزر لینڈ کے شہر زیرج سے سٹلا ئٹ ٹا ئو ں راولپنڈی میں بچو ں کی دوا ،کھلو نے اور چند ضروری چیزوں کا پا رسل بذر یعہ ڈا ک رو انہ کیا ۔ر جسٹر ڈ پار سل کو بجھو ائے چھ ہفتے ہو نے کو ہیں مگر ابھی تک پار سل اپنی اصل منزل تک نہیں پہنچ سکا۔انکو ائری کرا ئی تو پتہ چلا کہ 3 مئی کو پا ر سل کر اچی جی پی او کو مو صو ل ہو ا تھا اس کے بعد ادویات اور کھلو نے کا چھو ٹا پیکٹ کہا ں چلے گیا کو ئی بھی اس با ر ے میں بتا نے کو تیا ر نہیں؟ میر ے چھو ٹے صا حبزادے کو وٹا من اے ،بی، سی کی ضرورت ہے معا لج کی ہد ایت پر یہ ادویات یہا ں سو ئٹزرلینڈ سے رو انہ کی تھیں۔ اہل خا نہ کو پار سل نہ ملنے سے مجھے جس کر ب اور بے کلی کا سا منا کر نا پڑرھا ہے اس کا اظہار الفا ظ میں مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے۔ وفا قی وزیر موا صلا ت سے مراد سعید سے ملتمس ہو ں کہ وہ محکمہ ڈا ک کے متعلقہ شعبہ کی نا اہلی اور غیر ذمہ دا ری کا نو ٹس لیں کیو نکہ ان کی غفلت سے ملک کی نیک نا می پر حر ف آرہا ہے۔ ہم صرف بتا نا چا ہتے ہیں کہ غفلت اور لا پروائی وہ اہلکار کر رہے ہیں جن کے ادارے کا ما ٹو د یا نت،اما نت اور صدا قت ہے(وزیر اقبال،سو ئیٹزر لینڈ (0092-3235220006

مزیدخبریں