اسلا م آباد ( وقائع نگار خصوصی )معروف کاروباری سماجی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ظفر بختاوری کے والد محترم حاجی غلام نبی بختاوری کی وفات پر پاکستان مینارٹی فورم کے چیئرمین اور پھول گروپ آف بزنس کے چیف ایگزیکٹو چوھدری اشرف فرزند دلی تعزیت کااظہار کرتے ھوئے مرحوم کے درجات بلند کرنے کی دعا کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم تحریک پاکستان میں نمایاں کارکردگی پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اعلی شخصیت کے مالک تھے ۔ان کی اعلی تربیت کے پیش نظر ان صاحب زادے کے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی تاجر برادری میں اپنا مقام رکھتے ہیںاللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے تاجر برادری غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔