کوروناکے پیش نظر آن لائن دینی تعلیم کا آغاز کردیاہے،مفتی محمد عمران

مورو(نامہ نگار/ تیموراحمدراجپوت) مورو شہر کی معزز شخصیت جمعیت علماء اسلام کے امیر سیاسی سماجی کارکن مفتی محمد عمران نے صحافی تیمور احمد راجپوت کو اپنی درس گاہ میں بیٹھ کر بتایا کہ اسلام تعلیم حاصل کرنے پر بہت زور دیتا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی وحی(اقراء )ہے بنیادی اسلامی تعلیم جہاں ہمارے لئے ضروری ہے تاکہ ہمیں حلال حرام ,جائز ,ناجائز -پاک ناپاک کا پتا اپنے اور پڑوسیوں کے حقوق انسانی ہمدردی خدمت خلق کا پتہ چل سکے وہیں یہ ہمیں بہت سی بیماری سے بچانے کا ذریعہ بھی ہے کیوں کہ اسلامی تعلیمات میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور صفائی کو نصف ایمان بھی کہا گیا ہے جیسا کہ عالمی وبائ￿ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہاتھوں کو بار بار دھونے کا کہا جاتا ہے اسلام تو ہمیں پانچ وقت وضو کا حکم دیتا ہے اور ہر کام سے پہلے ہاتھ دھونے صفائی رکھنے کا حکم دیتا ہے اور واشروم سے نکل کے بعد اور کھانا کھانے سے بھی صفائی کا درس دیتا ہے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت کی فلاح وبہبود کو پاسکتے ہیں اور تعلیم کیلئے عمر کی بھی کوء قید نہیں ہے جیسا کہ قول ہے ،علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر کی گود تک،موجودہ وقت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،یہ قدرتی وباء ہو یا سازش بہرحال احتیاطی تدابیر ہی اسکا واحد علاج ہے اس صورتحال کے پیش نظر اور عوام کی بنیادی اسلامی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہم آن لائن قرآن پاک باتجوید اور بنیادی اسلامی تعلیم کا آغاز کر رہے ہیں جس میں بچے بوڑھے جوان سب اپنا قیمتی وقت نکال کر اسے مزید قیمتی بناسکتے ہیں، اسلام ہی ہمیں آپس میں بھائی چارگی کا درس دیتا ہے اور اسلامک تعلیم سے ہی انسان میں انسانیت پیدا ہوتی ہے اور وہ حقوق العباد کی اہمیت کو سمجھتا ہے
مفتی محمد عمران

ای پیپر دی نیشن