ایمن آباد: 14 سالہ بچے سے زیادتی پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ‘ بصیر پور ساہوکا میں تین خواتین قلعہ دیدار سنگھ میں نو سالہ طالبہ نشانہ بنیں

Jun 11, 2020

ایمن آباد/ بصیر پور/ ساہوکا/ قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگاران) موڑ ایمن آباد پر چودہ سالہ بچے سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے پر پولیس نے تین افراد ۔شان ۔ساگر ۔علی رضا کے خلاف دفعہ 377,416/20, تپ تھانہ ایمن تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شان اور علی رضا فردوس کے چودہ سالہ بیٹے عادل کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر ساگر کے گھر لے گیا جہاں تینوں ملزمان نے اس سے بد فعلی کی۔ چورستہ میانخاں کے گاؤں بکھو شاہ میں اوباش نوجوان نے پولیو زدہ پولیو زدہ لڑکی سے کر ڈالی۔اوکاڑہ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی گئی۔سولنگر میں کلاس چہارم کی طلبہ کیساتھ زیادتی، نو سالہ بچی کو ملزم ورغلاء کر دکان میں لے گیا اور شٹر گرا کر نشانہ بنایا۔ چھاپہ مار کر درندہ صفت کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کی ذیلی چوکی رسولنگر کے شیطان صفت عمران نے بازار میں دکان بنا رکھی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مزیدخبریں