اوگرا کی ہدایت پرضلعی حکومتوں کے مختلف شہروں میں چھاپے،کئی افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اوگرا کی ہدایت پرضلعی حکومتوں کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔ کراچی میں کیماڑی آئل ڈپو سے گو اور ہیسکول کمپنی کے 2 افسران گرفتار کرلئے گئے۔کراچی سے گرفتار افسران پٹرول و ڈیزل کی سپلائی میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ تاروجبہ ڈپو پشاورسے بھی شیل کے ایک اہم عہدیدار کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔ چھاپہ مار ٹیمیں پمپس پراسٹاکس کی جانچ پڑتال کررہی ہیں۔ ضلعی حکومتیں کارروائیوں کی رپورٹ اوگرا کو ارسال کریں گی۔ادھر وزارت توانائی نے صورتحال کے جائزے کیلئیاہم اجلاس طلب کیا جس میں عمر ایوب، ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم نے شرکت کی۔ وزیرتوانائی نے مصنوعی قلت میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت جاری کردی۔اوگرا نے واضح کیا تھا کہ پیٹرول پمپس پر مصنوعی قلت اور قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے پمپ سیل کردیے جائیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جلد معمول پر آجائے گی۔ادھر فیول کرائسسز کمیٹی نے ملک میں پیٹرول بحران پراپنی رپورٹ تیار کی جس میں2 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سی ای اوز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ اوگرا نے 3 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں پٹرول و ڈیزل کی عدم فراہمی کی وجوہات طلب کی گئیں اور پوچھا گیا کہ پٹرول پمپس پرمطلوبہ سٹاک کیوں نہیں رکھا گیا۔

ای پیپر دی نیشن