یو ایچ ایس کے ساتھ 45پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالج الحاق شدہ ہیں:پروفیسر جاوید اکرم

لاہور(نیوزرپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 58واںاجلاس بدھ کے روز وائس چانسلریو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الحاق شدہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے ارکان کو بتایا کہ یو ایچ ایس کے ساتھ 45پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالج الحاق شدہ ہیں۔ ان حالات میں ان کالجز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ یو ایچ ایس ان ہسپتالوں کو کرونا کے حوالے سے کھولنے کیلئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے درخواست کرے گی۔ ارکان کی توجہ اس امر کی جانب بھی کروائی گئی کہ قانونی طور پر بھی یہ ہسپتال50فیصد فری بیڈ عوام کیلئے مختص کرنے کے پابند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...