اسپارک،ایچ ڈی ایف،پناہ کا تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

لاہور( پ ر)سوسائٹی برا ئے تحفظ حقوق اطفال (اسپارک) ، ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) اور پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے مشترکہ طور پر بجٹ سے پہلے پریس کانفرنس میں تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ایچ ڈی ایف کے پروگرام مینیجر زاہد شفیق نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے کے لئے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 10 روپے کا سرچارج لگاکر حکومت 40 ارب تک کی آمدنی حاصل کر سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

ای پیپر دی نیشن