سلاخوں سے پہلے بھاگے ہیں نہ آج بھاگیں گے : بلال یاسین

Jun 11, 2020

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پنجاب کے حمزہ شہباز کی قید تنہائی کو ایک سال مکمل ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نہ ڈکٹیٹر کے آگے جھکانہ بکا اور نہ آج کے لیڈروں کے آگے جھکے گا۔ جبر مسلسل کے ایک سال مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ ہم نہ ڈکٹیٹر کی لاٹھی اور سلاخوں سے بھاگے اور نہ ہی آج بھاگیں گے ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں