میلسی(نمائندہ نوائے وقت) مارکیٹ کمیٹی میلسی کی آمدنی بڑھا کر منافع بخش ادارہ بنانا اولین ترجیح ہے بدقسمتی سے ماضی میں مارکیٹ کمیٹی کی بہتری کیلئے کوئی توجہ نہیں دی گئی ان خیالات کا اظہار چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میلسی میاں اللہ دتہ خالد ارائیں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہرماہ 14 لاکھ روپے پنشنرز کو ادا کرنے پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق عوام کو مقررہ نرخوں پراشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میلسی حافظ محمد ریاض روزانہ کی بنیاد پر جرمانے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہری اشیائے خوردونوش کی خریداری سے پہلے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ چیک کریں زائد نرخ وصول کرنے والوں کی نشاندہی کریں جس کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔
مارکیٹ کمیٹی میلسی کی آمدن بڑھا کر منافع بخش ادارہ بنانا ترجیح ہے : اﷲ دتہ خالد
Jun 11, 2020