مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ضلع بھر کی مشہور کلینیکل لیبارٹریز سے پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کیلئے ٹیسٹوں میں خصوصی رعائیت کیلئے معاہدے کر لیے، نئے رعائتی پیکج کے تحت سٹی لیب علی پور 60فیصد اور ملتان لیب علی پور 60 فیصد، چغتائی لیب مظفرگڑھ 33 فیصد،عمر لیبارٹری کوٹ ادو 30 فیصد،اتفاق لیبارٹری 30 فیصد، سٹی ڈائگنوسٹک سنٹر جتوئی 50 فیصد، ڈاکٹر لیب روہیلانوالی 30 فیصد اور چغتائی لیب خانگڑھ 30 فیصد اور چغتائی لیب مظفرگڑھ پولیس ملازمین کو 20 فیصد رعائیت دے گی۔
پولیس ملازمین کیلئے ضلع بھر کی مختص لیبارٹریز سے 60 فیصد تک تمام ٹیسٹوں میں رعائیت ہو گی، ڈی پی او ندیم عباس
Jun 11, 2020