لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کی شمال مشرقی مزاحمتی ریاست بورنو کے علاقہ گوبیو کے زوو وارڈ میں بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 69 افراد مارے گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یہ بات فوجی ذرائع نے بدھ کے روز بتائی۔ذرائع نے کہا کہ یہ حملہ عونو گاں پر حملے کے بعد ہوا جہاں باغیوں نے 6 فوجیوں کو مار ڈالا اور درجنوں دیگر فوجی لاپتہ ہیں۔زوو گوبیو علاقہ کی ایک چھوٹی بستی ہے جو ریاستی دارالحکومت مایدوگوری سے تقریبا 85 کلومیٹر شمال مغرب واقع ہے۔