سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو شوپیاں میں مزید5کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے شوپیاں ضلع کے سگو ہند ہامہ علاقے کو محاصرے میں لیا دوران محاصرہ چارکشمیری نوجوانوں کو گولی مار کرشہید کردیاگیا۔ بھارتی فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والے مجاہدین تھے جو فوج سے جھڑپ میں مارے گئے ۔جموں وکشمیر پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی علی الصبح فوجی آپریشن میں پانچ مجاہد مارے گئے۔ مارے جانے والوں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے نیز مسلح تصادم کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔شوپیاں میں اتوار کے بعد اب تک یہ تیسری پرتشدد کارروائی ہے، ان کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج نے14نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ درجنوں زخمی ہوئے متعدد مکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ شوپیاں ضلع میں7 جون کو 5 نوجوانوں 8 جون کو4 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا اس طرح اس ضلع میں3 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد14 ہو گئی ہے ۔ بھارتی فوج نے ضلع کی ناکہ بندی کر دکھی ہے موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں۔ شوپیاں کے مختلف علاقوں میں احتجاج کرنے والے شہریوںکے خلاف طاقت کا استعمال کیا ۔ کالج کے لیکچرار سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔