کرنسی سمگلنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سینٹر قائم کرنیکا فیصلہ

Jun 11, 2020

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط مان لی،کرنسی سمگلنگ اور دہشت گردوںکی مالی معاونت روکنے کے لئے سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کائونٹر ٹیرارزم اینڈ کیس مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹر کے قیام پر ایک ارب چار کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منصوبہ کے لیے 25کروڑ روپے سے زائد رقم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشکوک ٹرانزایکشن اور ان کی روک تھام کے لئے جدید خطوط پر سیل مینجمنٹ بنایا جارہا ہے ۔ اس سینٹر کے اندر ایسی ٹرانزایکشنز جو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لئے کی جائے گی اس کو کائونٹر کیا جاسکے گا۔ سینٹر کے قیام کے حوالہ سے فزیبلٹی اور دیگر کام مکمل کرنے کے لئے رواں سام کے مالی بجٹ میں 25کروڑ روپے سے زائد رقم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ منصوبہ پر عملدرآمد آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔ جبکہ سائبر کرائمز ونگ کو جدید خطو ط پر استوار کرنے لئے 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔

مزیدخبریں