فیصل آباد (آئی این پی )فیصل آبادملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینے کیلیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ تمام ڈپٹی کمشنر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کرسکیں گے جرمانہ جیل یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔ ذرائع تفصیل کے مطا بق حکومت نے ماسک لازمی قرار دینے کیلیے ملک بھر میں ے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ذرائع نے بتایاعوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عوامی مقامات پر تھوکنے پر 500روپے جرمانہ دوکان کے اندر ماسک نہ استعمال کرنے پر دوکاندار کو 2000 جرمانہ دوکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 رو پے جر مانہ بس میں 3000روپے جرمانہ کار میں 2000 روپے جرمانہ جبکہ رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے جرمانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیے جا نے کا قوی امکان ہے.
ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
Jun 11, 2020