پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی تجویز کے مطابق لاک ڈائون کیا جائے، طبی ماہرین

کراچی (نیٹ نیوز) کورونا وبا سے بچاؤ کا ایک طریقہ ہے کہ ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی اور ماسک پہننے کو ترجیح دی جائے، طبی ماہرین۔ کراچی پریس کلب میں سندھ ڈاکٹرز اتحاد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف طبی تنظیموں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ، پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ، ڈاکٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن سندھ، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ، مہران ڈاکٹرز فورم سندھ، ینگ ڈاکٹرز سوشل سیکیورٹی سندھ کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے بچائوکا ایک طریقہ ہے کہ ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی اور ماسک پہننے کو ترجیح دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ عوام کی ذمے داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف ڈٹ جائیں کیونکہ انفرادی غلطی سے اجتماعی نقصانات ہوسکتے ہیں۔ اس وباء کے ختم ہونے کا کوئی وقت مقرر نہیں اس لئے عوام کو اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لانی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...