اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ا لیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب قبول کر لیا،الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے اثاثہ جات پر الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ غتمام چیزوں کی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کی گئی جس کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کیس کو نمٹا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ کورونا کا ہے،جب تک کورونا کو کنٹرول نہیں کیا جائے گا تب تک معیشت بہتر نہیں ہو گی،بیرون ممالک میں لاک ڈاون سے کورونا کو کنٹرول کیا گیا۔