اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کرنے کیلئے اعلی شخصیات نے فون کئے اور پیغامات بھجوائے ہیں ۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق شیخ رشید نے کہاکہ صدر پاکستان عارف علوی ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے فون آئے اور صحت کے بارے میں پوچھا،گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے بھی شیخ رشید احمد کو فون کیا تحریک منہاج القرآن کے چیرمین طاہرالقادری نے فون کیاپھولوں کا گلدستہ بھی بھیجا۔ پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے فون کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ۔اعلیٰ حکومتی اور دیگرشخصیات نے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شیخ رشید نے جواب دیاکہ میں خیریت سے ہوں،دعائوں کا شکر گزار ہوں۔