اسلام آباد +لاہور(وقائع نگار خصوصی+نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپروا ہی اور قابلِ مذمت ہے۔جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈائون میں بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کے اب تک وطن واپس نہ پہنچ سکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم ہونے اور ان سے ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابلِ افسوس ہیں۔میاں شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بیان دے کر بھول جاتے ہیں، بیرونِ ملک سفارت خانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں۔
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی عدم واپسی مجرمانہ لاپرواہی ہے: شہباز شریف
Jun 11, 2020