کراچی (نیوزرپورٹر) نیشنل کمانڈ آپریشنل کمیٹی کی ہدایات پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے سندھ کو وینٹیلیٹر اور پورٹیبل ایکسرے فراہم کردیئے ہیں۔ فراہم کیے جانے والے سامان میں 26 وینٹیلیٹرز، 26 بی آئی پی اے پی اور اور 10 پورٹیبل ایکسرے شامل ہیں۔لیاری جنرل اسپتال کو 14وینٹیلیٹر ،15 بی آئی پی اے پی اور 2 ایکسرے فراہم کیے گئے ہیں۔ ڈاؤاوجھا کیمپس کو 6وینٹیلیٹرز ، 11بی آئی پی اے پی اور 2ایکسرے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سول اسپتال کو6وینٹیلیٹر اور 2 ایکسرے مشین فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کو بھی 2 ایکسرے مشینیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ چانڈکا میڈیکل اسپتال لاڑکانہ کو بھی 2 ایکسرے مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔