برطانیہ: 16سالہ شرارتی لڑکا بدترین قرار، 191 بار گرفتاری کا ریکارڈ قائم

Jun 11, 2020

لندن (این این آئی)برطانیہ میں ایک کم سن عادی مجرم نے بار بار جرائم کے ارتکاب کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس پر اسے مقامی پولیس اور میڈیا میں بدترین شرارتی لڑکا قرار دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک برطانوی بچے نے قانونی بلوغت کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی جرائم کے ارتکاب کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ملزم کو 16 سال کی عمر میں 191 بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں آئینی بلوغت کی عمر 18 سال مقرر ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق کم عمر مجرم کو باربار اس لیے رہا کیا جاتا رہا ہے کیونکہ وہ قانونی طورپر بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچا۔پولیس کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسی علاقے کے ایک اور بچے کو پولیس نے 17 سال کی عمر سے پہلے ہی 151 بار گرفتار کیا تھا۔یہ بھی پایا گیا کہ اسی پولیس یونٹ نے دو دیگر بچوں کو گرفتار کیا ان میں سے ایک کو 85 بار اور دوسرے 65 بار گرفتار کیا گیا ۔

مزیدخبریں