وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب تک بیرون ملک پھنسے باسٹھ ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے زیرصدارت خصوصی اجلاس میں کہی جس میں محصور پاکستانیوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ 26 ممالک میں پھنسے ہوئے تبلیغی جماعت کے دو ہزار چون میں سے دو ہزار اٹھارہ ارکان کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم چارسو اناسی پاکستانیوں کی میتیں جو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے، واپس لائی جا چکی ہیں ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں معاون خصوصی سیدزلفی بخاری نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ چھ ہوائی اڈوں کے فعال ہونے کے بعد بیرون ملک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی گنجائش ہرہفتے دوہزارسے بڑھاکراٹھارہ ہزارکردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چین سے پانچ سواَسی سے زائدطالب علموں کوپچاس فیصدرعایتی ٹکٹوں پر وطن واپس لایاجاچکاہے۔
بیرون ملک پھنسے باسٹھ ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے:وزیر خارجہ
Jun 11, 2020 | 11:11