ملتان(سماجی رپورٹر )جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے دینی اور نصابی کتب کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا,پنجاب سمبلی نے برسوں کا قرض چکانے کی کوشش کی ہے جو لائق تحسین ہے,مولانا جالندھری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور ان کے رفقاء کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصابی اور دینی مواد کی اشاعت سے قبل ہر قسم کے قابل اعتراض مواد سے پاک کرنے کوبہت اہم پیش رفت قرار دیا,مولانا جالندھری نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بجا طور پر کہا ہے کہ یہ قانون سازی بہت بڑے شر کو روکنے کا ذریعہ بنے گی ۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی آئین پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے مترادف ہے-مولانا جالندھری نے پنجاب اسمبلی کی طرف سے ہر قسم کے نصابی مواد کی اشاعت سے قبل ہر قسم کے قابل اعتراض مواد سے پاک قرار دینے کی تسلی کر لینے کولائق تحسین قراردیا-مولانا محمد حنیف جالندھری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور ان کے رفقاء کے کردار کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بجا کہا ہے کہ یہ محض روایتی قانون سازی نہیں بلکہ بڑے شر کا راستہ روکنے کی کوشش ہے اللہ رب العزت کریں یہ ملک وقوم کے لیے نیگ شگون ثابت ہو-انہوں نے پنجاب اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں اور اسمبلی کے تمام اراکین کی بھی تحسین کی اور تاریخ کے اس اہم ترین عمل کا حصہ بننے پر سب کو مبارکباد پیش کی-
پنجاب اسمبلی کی برسوں کا قرض چکانے کی کوشش لائق تحسین ہے: حنیف جالندھری
Jun 11, 2020