ای لائبریریز کے برطرف ملازمین بحال کئے جائیں : وقاص فرید قریشی

Jun 11, 2020

ملتان (سماجی رپورٹر) ای لائبریری کے سٹاف کو بر طرف کرکے نئے سٹاف کی تعیناتی سپورٹس ڈیپار ٹمنٹ کا نہایت ہی افسوسناک اقدام ہوگا حکومت ای لائبریری کے ملازمین کو ہی دوبارہ ترجیحی بنیادوں پر تعینات کرے اور ضرورت پڑنے پر نیا سٹاف بھرتی کرے ان خیالات کا اظہارسماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ 2018ء میں پنجاب انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت ای لائبریری پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے اوراس سے سینکڑوں طالب علم مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای لائبریری کے ملازمین اس حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں لہذا حکومت پہلے سے موجود سٹاف سے ہی استفادہ حاصل کرے انہوں نے کہا کہ40 لاکھ سے زائد آبادی والا شہر میں فکری، علمی اور ادبی و تعلیمی سر گرمیاں ماند پڑ گئی ہیں لہذا موجودہ حالت کے پیش نظر ای لائبریری کو بند کرنے کی بجائے ایس او پیز عمل کرتے ہوئے اسے کھولا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب ای لائبریری کے ملازمین کو معاشی تحفظ فراہم کریں۔

مزیدخبریں