ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) غلہ منڈی کے آڑھتی عرفان احمد پراچہ نے ایس پی ضلع ڈیرہ غازی خان کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس نے 18لاکھ روپے مالیت کی سرخ مرچوں کا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ اڈہ مالک مہر محمد اسلم سیال کے ذریعے سرگودھا اقبال صدیقی مرچ فروش کو روانہ کیا جو کہ وہاں ڈیلیور کر نے کے بجائے اڈہ اور ٹرک ڈرائیور نے خرد برد کر لی ہیں 18لاکھ روپے دلوائے جائیں تھانہ گدائی پولیس نے مدعی حاجی محمد عرفان پراچہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔