نینسی پیلوسی کی کپٹل ہلز سے خانہ جنگی کے زمانے کے وفاق کے حامی جرنیلوں اور رہنماﺅں کے تمام گیارہ مجسمے ہٹانے کا مطالبہ

 امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ کپٹل ہلز سے دور خانہ جنگی میں وفاق کے حامی جرنیلوں اور رہنماﺅں کے11 مجسمے ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر نینسی پیلوسی نے کپٹل میں رکھے گئے مجسموں کے حوالے سے کانگریشنل کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ امریکی شہری خانہ جنگی کے دور کی یاد میں وفاق کے حامی جرنیلوں اور رہنماﺅں کے مجسمے میراث کی نہیں بلکہ نفرت کی نشاہی کرتے ہیں لہذا انہیں فوری ہٹانا چاہیے۔ انہوں نے یہ مطالبہ ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے اور ملک میں نسلی عدم مساوات سے متعلق سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ کپٹل میں رکھے گئے مجسموں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی جماعت ری پبلیکن اور ان کی حریف ڈیموکریٹ پارٹی کے ممبران کے مجسمے بھی شامل ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ کمیٹی اس متعلق کیا فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن