امریکہ نے انسانی اورمنشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔ان خیالات کااظہار جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری لیزلی سی ویگوری (VAGUERIE) نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت پاکستان نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دو نئے قوانین کی منظوری دی ہے انہوں نے کہاکہ افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانے سے انسانی سمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔
افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانے سے انسانی سمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔وزیرداخلہ شیخ رشید
Jun 11, 2021 | 00:01