لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبا ئی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہر طرح کے امتیازی سلوک کے خاتمہ اور کمزور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنا رہی ہے جبکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پائیدار اور پر امن معاشرہ ہی ایک شہری کی عام زندگی میں خوشحالی کی ضمانت فراہم کرسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے فلاحی ادارے کی زیر نگرانی پسماندہ طبقات سے منسلک مختلف مذاہب کے نوجوانوں کی مختلف امور پر 3روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکت کے موقع پر کیا۔چیف ایگزیکٹو برگد صبیحہ شاہین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد ہے کہ لاہور کی مختلف یونین کونسلوں کے مقیم 25نوجوانوں کو زندگی کے ہر میدان میں بھرپور ٹریننگ دیکر اس قابل بنایا جائے کہ وہ آگے بڑھ کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
پائیدار اور پر امن معاشرہ خوشحالی کی ضمانت ہے :اعجاز عالم آگسٹین
Jun 11, 2021