کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) ناصر محمود ملک چیئرمین زُہرا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے تصادم پر رنج و غم اور افسوس ہے اور ٹرین کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں مسافر زخمی ہونے پر دلی دکھ ہے،واقعے کی حقیقی، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
ٹرین حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے: ناصر محمود
Jun 11, 2021