کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والے آئی ٹی بیس مارٹ چین عکاظ نے شادمان میں اپنے بیسویں مارٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔عکاظ مارٹ شادمان کا افتتاح عکاظ (دی مارٹ ایکسپریس) کے سی سی او سعد شاہ نے کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وسیم احمد ، سابق چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی ،مذہبی رہنما جنید باپو، آصف رضا قادری، پی سی ڈی ایم کے وائس چیئرمین عبد الصمد بڈھانی، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، فرنچائز پارٹنر محمد نعمان، محمد کاشان بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہویے سعد شاہ نے کہا کہ عکاظ کا ملک بھر میں نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت تک 20 مارٹ آپریشنل کو چکے ہیں۔ کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی دو پائلٹ مارٹ آپریشنل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عکاظ مارٹ ملک بھر میں کریانہ اسٹورز کی ایک نئی اور جدید شکل ہے جس میں آئی ٹی بیس سسٹم کے ذریعے گروسری شاپنگ جو آسان بنایا ہے۔ اس سسٹم سے نہ صرف کریانہ مارٹ ٹیکس سسٹم میں داخل ہو جائے بلکہ لوگوں کو بہت مناسب قیمت پر ضرورت زندگی کی اشیائ دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی اور اس ترقی کی دوڑ میں ہمیں شامل ہونا پڑے گا ورنہ ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عکاظ کے اب تک 55 فرنچائز کھولنے کے معاہدہ کو چکے ہیں جبکہ رواں سال کے آخر تک 100 مارٹ کھولنے کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عکاظ کو بیرون ممالک سے بھی سرمایہ کاری اور سسٹم کو پیش کش ہے مگر ہماری پہلی ترجیح اس ماڈل کو پاکستان میں لانچ کر کے کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عکاظ نے سپلائی چین کا جدید ترین سسٹم متعارف کروایا ہے جس سے کم سے کم اور محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ ایک نیا کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم احمد اور ریحان ہاشمی نے عکاظ کے آئیڈیا کو سراہا اور کہا کہ یہ بہت ہی جدید کاروبار کا ماڈل ہے جس سے نہ صرف سرمایہ کار کو بلکہ صارف کو بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس سسٹم کو مستحکم ہونے میں کچھ عرصہ لگے گا مگر یہ ایک کامیاب سسٹم ہو گا۔ انہون نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ ملک کے نوجوان آئی ٹی کے شعبے سے ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عکاظ مارٹ شادمان کے فرنچائز پارٹنر محمد نعمان بتایا کہ عکاظ مارٹ کے افتتاح کے موقع پر صارفین کو مختلف اشیائ پر نہ صرف اسپیشل ڈسکاؤنٹ دئیے جا رہے بلکہ 2000 روپے کی خریداری ہے پیزا پوائنٹ کا میڈیم پیزا کی خریداری کا فری واؤچر بھی دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کا ریسپونس بہت اچھا ہے اور امید ہے کہ لوگ عکاظ سے خود خریداری کرنے کے ساتھ ساتھ عکاظ کی آن لائن شاپنگ کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔