ہیلسنکی(پی پی آئی) یورپی ملک فن لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنی خواتین کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس سکارف متعارف کرا دیئے ہیں۔ویمن فٹبال ایسوسی ایشن سربراہ ہیڈی پہلاج کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے اب تک اپنی خواتین کھلاڑیوں میں درجنوںا سکارف تقسیم کر دیئے ہیں۔ اس کا مقصد انھیں کھیل کی جانب راغب کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن خاندانوں کی خواتین اور بچیوں کو فٹبال کلب کھیل کی ترغیب دینا بہت ہی مشکل تھا۔ لہذا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ فن لینڈ نے 2021 ملک میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے قومی ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے مساوی تنخواہ اور بونس کا بھی اعلان کیا تھا۔
فن لینڈ میں ویمن فٹبال کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس ا سکارف متعارف
Jun 11, 2021