نارتھ کراچی میںفائر اسٹیشن کا قیام ، عملہ بھی فراہم کرینگے ،لئیق احمد

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد خان نے نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں نکاٹی کے سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر، نارتھ کراچی انڈسٹریل اینڈ مینجمنٹ کمپنی (این کے آئی ڈی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صادق محمد ودیگر شامل تھے۔ ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان کی درخواست پر نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کے واقعات پیش آنے کی صورت میں بروقت امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کے لیے ــ’’ کیپٹن معیز خان فائر اسٹیشن ‘‘ کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے اور سرکاری عملہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی اور واٹر بورڈ سمیت تمام ہائیڈرنٹس کو یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں ترجیحی بنیادوں پر ضرورت کے مطابق ــ’’ کیپٹن معیز خان فائر اسٹیشن ‘‘ کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ آگ پر بروقت قابو پایا جاسکے ۔نکاٹی کے صدرفیصل معیز خان نے صنعتی ایریا میں فائر اسٹیشن کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے اور عملہ فراہم کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ صنعتی ایریا کراچی کا ماڈل انڈسٹریل زون ہے جہاں بڑی ، درمیانی اور چھوٹی صنعتیں واقع ہیں جبکہ برآمدات کے حوالے سے بھی خاطر خواہ شیئر ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتکار برادری بھی کے ایم سی کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون پیش کرے گی تاکہ مشترکہ طور پر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...