پنشنروں سے ہی بے انصافی کیوں؟

مکرمی! مہنگائی سے ہر آدمی پریشان ہے خاص کر تنخواہ دار طبقہ اور صرف پنشن پر اپنا اور اپنے اہل عیال کے ساتھ گزارہ کرنے والے انتہائی یہ طبقہ بڑا پریشان ہے، چیزوں اور بجلی کی قیمتوں کا اعدادوشمار جاری ہوتا رہتا ہے جس سے اس طبقہ کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ مہنگائی کی گئی اور پچھلے بجٹ میں ایک پیسہ کا اضافہ نہ کرکے زیادتی اور نا انصافی کی گئی جو ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ اب تنخواہوں میں 25 فیصد ڈسپیریٹی الائونس دینے کے بعد پھر اسے تنخواہوں میں ضم کرکے پھر 15 فیصد اسی بجٹ میں اضافہ کی خبر ہے۔ جبکہ پنشنروں کی پنشن میں صرف 10 فیصد اضافہ کی نوید ہے جبکہ مہنگائی سب کیلئے ایک جیسی ہے جبکہ ہر چیز پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ استدعا ہے تحریک انصاف سب کو ایک جیسا انصاف دے اور جتنا اضافہ تنخواہ میں کیا جائے گا اتنا اضافہ پنشنوں میں بھی کیا جائے گا۔ (محمد فتح اللہ ، لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...