بغلان طالبان کا فوجی اڈے پر خودکش حملہ، 6 افغان اہلکار ہلاک، 10 زخمی

Jun 11, 2021

بغلان (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبے بغلان میں ملٹری بیس پر طالبان کے خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افغان اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی۔ تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنادیا گیا۔ دوسری جانب کار بم دھماکے کے بعد طالبان نے بغلان سمنگن ہائی وے کو مائنز لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ تاہم مائنز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ افغان آرمی کمانڈر کے مطابق دھماکے میں ملٹری بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں