اسلام آباد(نیوزرپورٹر) بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ایوان صدر میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات2023 میں آئی ووٹنگ سے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ دینے کے قابل بنانے کیلئے رجسٹریشن جلد شروع کرنے کی ضرورت پر ہے۔آئی ووٹنگ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات کہی، بابر اعوان نے کہا اوورسیز کیلئیء تشہیری مہم کی ضرورت ہے ،قائمقام چیئرمین نادرا بریگیڈئیر (ر)خالد لطیف نے کہا ان کا ادارہ ووٹ رجسٹریشن کے عمل میں الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کریگا۔صدر مملکت نے اکہاکہ توہین ِ عدالت سے بچنے کیلئے انتخابات میں آئی ووٹنگ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانا ضروری ہے۔ کیوں کہ ماضی میں عدالت اس حوالہ سے ہدایات دے چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کی استعداد کاربڑھانے کیلئے صرف رہنمائی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا چاہتی ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایاکہ پروٹو ٹائپ ای وی ایم 14 جولائی کو الیکشن کمیشن کو پیش کی جائے گی تاکہ اوورسیز پاکستانیز کواپنے ووٹ کے اندراج کیلئے آگاہی فراہم کی جا سکے۔مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں میں رجسٹریشن کے عمل بارے آگاہی کیلئے تشہیری مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے، ان کی وزارت اس حوالہ سے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔قائمقام چیئرمین نادرا بریگیڈئیر (ر)خالد لطیف نے اجلاس میں بتایاکہ ان کا ادارہ ووٹ رجسٹریشن کے عمل میں الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کریگا۔