چند ہزار کی رقم کے معاملے پر لاکھوں مالیت کی عمارت کیوں گرادی؟

Jun 11, 2021

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلڈر نے 5 لاکھ پاؤنڈز مالیت کی عمارت جس رقم کے تنازع پر منہدم کی ہے وہ صرف 3 ہزار 500 پاؤنڈز تھی۔اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لیسٹر کے اسٹونی گیٹ پر واقع عمارت کے مالک جے کرجی کا کہنا ہے کہ بلڈر نے انتقاماً ان پر یہ ظلم ڈھایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بلڈر نے ایک طرح سے ان سے بدلہ لیا ہے کیونکہ ان کا معمولی رقم پر تنازع ہوا 
تھا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 40 سالہ مالک جے کرجی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے گذشتہ سال منہدم کیا جانے والا گھر خریدا تھا اور فروری میں اس کا کام کرانا شروع کیا تھا۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ چاہتے تھے کہ خریدا جانے والا گھر ان کا خاندانی گھر بنے اور اس مقصد کے لیے وہ اس کی نہ صرف دو منزلہ توسیع کرا رہے تھے بلکہ نئی چھت اور بجلی کی وائرنگ بھی کرانا چاہتے تھے۔جے کرجی کا کہنا ہے کہ وہ خواہش مند تھے کہ ان کا نیا گھر ماحول دوست ہو اور اس میں تمام جدید سہولتیں بھی موجود ہوں تو انہوں نے ایک بلڈر سے معاملہ طے کیا جو ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

مزیدخبریں