رقم دگنی کرنے کا لالچ : موبائل صارفین کروڑوں روپے سے محروم

اتراکھنڈ پولیس نے 250 کروڑ روپے کے اس دھوکہ دہی کے معاملے میں نوئیڈا سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فراڈ صرف 4 ماہ کے عرصے میں کیا گیا تھا۔ملزم پون پانڈیکے قبضہ سے 19 لیپ ٹاپ، 592 سم کارڈز، 5 موبائل فونز، 4 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔ ایس ٹی ایف کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف کہ یہ رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرکے بیرون ملک بھیجی جا رہی ہے۔یہ دھوکہ دہی ایک ایپ کے ذریعہ انجام دی گئی۔ اس ایپ کو ملک کے تقریبا 50 لاکھ افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا ہوا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے لوگوں کو پندرہ دن میں رقم دوگنا کرنے کا لالچ دیا جاتا تھا۔ دھوکہ دہی میں 15 دن میں پیسہ دگنا کرنے کے لئے پہلے لوگوں سے پاور بینک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا گیا، جس کے بعد انہیں پندرہ دن میں دوگنا کرنے کا لالچ دیا گیا۔دھوکہ دہی کا پردہ فاش اس طرح ہوا کہ ہریدوار کے ایک رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے مذکورہ ایپ کے ذریعے رقم دوگنا کرنے کے لئے بالترتیب 93 ہزار اور 72 ہزار جمع کروائے تھے۔

ای پیپر دی نیشن