گڑھاموڑ (نامہ نگار) گڑھاموڑ کے تاجروں اور سول سوسائٹی نے بجلی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے سوال پوچھا ہے کہ کیا آٹا۔چینی۔پولٹری اور دیگر مافیازکے بعد اب بجلی مافیا نے عوام کو ناکوں چنے چبانے کاپروگرام بنالیا ہے ان حلقوں نے فوری لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور لوڈشیڈنگ مافیا کاسراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے