پی آئی ٹی بورڈ اور محکمہ لائیوسٹاک میں کسان دوست سٹرینتھ سسٹم جدیدبنانے کامعاہدہ 

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب کے کسانوں کی سہولت اور گورننس میں بہتری کی خاطر پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے درمیان کسان دوست سٹرینتھ آف پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم 9211 کو جدید خصوصیات سے لیس کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ پر ڈائریکٹرجنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر اشرف نے دستخط کیے۔تقریب میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں‘ صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک و دیگر شریک ہوئے۔معاہدہ کے تحت پی آئی ٹی بی محکمے کیلئے اینڈرائڈ اور ویب ایپلی کیشنز وضع کرنے کیساتھ رپورٹس اورتجزیات کے حصول پر مبنی نظام وضع کریگا۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت اس سسٹم کو چلانے کی لاگت انتہائی کم آئیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن