جرم ثابت ہونے پر  ملزم کوچار سال قید اور 50 ہزار  جرمانہ کی سزا

ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر چار سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم محمد راحیل کے خلاف چار کلو تین سو گرام منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اگر ملزم جرمانہ ادا نہیں کرے گا تو اسے مزید 6 ماہ جیل میں قید رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن