راولپنڈی(جنرل رپورٹر)خصوصی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج پر ویز اسماعیل جوئیہ نے سپرنٹنڈنٹ پولیس راولپنڈی ریٹائرڈ حسیب شاہ کو ریفرنس کی سماعت کے موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے 10/10لاکھ روپے کے دو مچلکے داخل کرانے کے احکامات جا ری کرتے ہوئے سماعت 19جون تک ملتوی کر دی ہے،۔ ملزم کے خلاف احتساب بیورو راولپنڈی نے13 کروڑ روپے کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کرپشن ریفرنس دائر کیا، گزشتہ روز عدالت نے ریفرنس کی سماعت کی تو ملزم حسیب شاہ موجود تھے ، یہ ریفرنس ایوان صدر سے آنے والی شکایت پر انکوائری کے بعد دائر کیا گیا ہے، ریفرنس میں31 گواہ شامل کئے گئے ہیں، حسیب شاہ 2017 میں ریٹائر ہوئے،1978 میں پنجاب پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے،2002 میں ڈی ایس پی اور 2010 میں ایس پی بن گئے تھے،ان کے خلاف آمدن سے زائد ساڑھے13 کروڑ روپے کے اثاثے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
کرپشن ریفرنس ،حسیب شاہ کو 10/10لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانیکا حکم
Jun 11, 2021