اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کی فرد جرم سے قبل مبہم دستاویزات فراہمی کی متفرق درخواست میں وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور ملزم کے وکیل بیرسٹر عمیر عدالت پیش ہوئیاوربیرسٹر عمیر کی جانب سے غیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حوالے سے دلائل دیتے ہوئے کہاگیاکہ کسی قانون میں نہیں لکھا کہ جمع کرائے گئے دستاویزات کو واپس دیے جائیں،نیب کی جانب سے جو دستاویزات فراہم کی گئی وہ اوریجنل کی کاپی ہے،یا پھر یہ جو دوبارہ جمع کروانا چاہتے ہیں وہ بھی آپ جمع کر لیں، جب ہم جرح کریں گے تو بات کی جائے گی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ابھی چارج فریم نہیں ہوا، تفتیشی افسر سے غلطی ہوئی دستاویزات تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے،وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔