گرم موسم میں مویشی پالوں کو جانوروں کی زیادہ احتیاط کرنی چاہئے، ڈاکٹر سرفراز احمد

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرفراز احمد چھٹہ نے کہا ہے کہ جانوروں میں گرم موسم کے دوران پانی کی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بہت سے افعال کو سرانجام دینے کے لیے جسم میں مناسب پانی کی مقدار ہونی چاہئے پانی غذائی اجزاء مثلاً کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین کے ہضم ہونے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے پانی درجہ حرارت برقرار رکھنے خون کی مقدار کو متوازن رکھنے کے ساتھ ساتھ دودھ کا بنیادی جزو ہے  نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گرم موسم میں مویشی پالوں کو جانوروں کی زیادہ احتیاط کرنی چاہیے اس موسم میں دوغلی نسل کے جانور فریزن جرسی اور دیسی نسل کے کراس جانور زیادہ متاثر ہوتے ہیں زیادہ گرمی لگنے کی صورت میں جانور کے منہ سے رالیں جھاگ آنا سانس لینے میں دشواری یہ علامات منہ کھر سے متاثرہ جانور کی ہیں ایسے جانور کو دیسی نسخہ دینا چاہیے جو کا آٹا یا چنے کا آٹا پانی میں ملا کر دیں بھیڑ کا دودھ پلائیں قلمی شورہ نوشادر سوڈا سیلی سلاس پانی میں دیں لسی وسرسوں کا تیل ملا کر سخت گرمی میں دیں اس کے علاوہ ڈسپرین کی گولیاں اور اوارایس والا بائی بھی دیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن