بحریہ ٹائون ہنگامہ آرائی کیس کے 30 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Jun 11, 2021

کراچی(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے بحریہ ٹاون ہنگامہ آرائی کیس میں تمام ملزمان کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے جسقم سینئر وائس چیئرمین امجد مہیسر ، دیدار سمیت 30 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیاتھا،انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزیدخبریں