تعلیمی ادارے  کلاسز کے لئے  فوری کھولے جائیں، منورحمید

Jun 11, 2021

 کراچی (   نیوز رپورٹر  ) کراچی پرائیویٹ اسکولزس فیڈریشن کے چیئرمین منورحمید، سینئر وائس چیئرمین عارف خلجی،سید خاورشاہ، وائس چیئرمین محمد شعیب، ذیشان قریشی،جنرل سیکریٹری شان امین اللہ ودیگر عہدیداران واراکین حافظ اسامہ بیگ، مرزاہمایوں بیگ، محمدندیم خان، شرجیل شاہ، معاذسلیم، محمدعامر، انجینئر شائق خان، احمدعلی ،محمدقیصر، شیخ روحیل ،ارسلان نفیس، انجینیئر معاذ بن عابدین، سید عادل رضوی، آصف راجا، فاطمہ عادل اور حسنین آصف نے فیڈریشن کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ، کولکھے گئے خط میں مشترکہ طورپر مطالبہ کیاہے کہ تعلیمی ادارے تمام کلاسز کے لئے ایس اوپیز کے ساتھ بلاتفریق فی الفورکھولے جائیں،آدھاتیترآدھابٹیر والی پالیسی ترک کرکے یکم تاجماعت دہم تک کلاسز کا اجراء یقینی بنایاجائے جبکہ پیرنٹس ایسوسی ایشن اور اس کے سربراہ ندیم مرزاپر سخت اور فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ والدین اور اسکول انتظامیہ کے درمیان کوئی ایسی کشمکش پیدانہ ہوسکے جس کا اثرہمارے طلبہ وطالبات پر پڑے۔انہوں نے مزید کہاکہ نجی تعلیمی ادارے مسلسل بندش کے باعث سخت مالی مشکلات کاشکارہیں اور کسمپرسی کی حالت میں سینکڑوں اسکول اپنی بقاء کی جنگ ہارکر ختم ہوچکے ہیں جس کا نقصان وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کوہورہاہے۔

مزیدخبریں