بھارت میں 11پاکستانی ہندئووں کا قتل، احقیقات کی یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے کیس نمٹادیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی۔ عدالت نے حکومتی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔ سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ چاہتے ہیں کہ وفاقی وزیر خارجہ بھارت سے اس معاملے پر بات کریں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ اس معاملے میں عدالت کیا کر سکتی ہے؟۔ جس پر وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کا ایک بندہ غائب ہو تو اتنا واویلا کرتے ہیں ہمارے 11 شہری قتل ہو گئے، بھارت سے لوگ بیساکھی میلوں پر پاکستان آتے ہیں۔ حالات ایسے ہی رہے تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا یہ پالیسی میٹر ہے۔ عدالت اس میں کوئی ہدایت نہیں دے گی جس کے بعد عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کے پالیسی میٹرز میں عدالت مداخلت نہیں کرتی۔

ای پیپر دی نیشن